Thursday, 25 April 2024, 10:40:52 pm
معیاری طبی سہولتوں تک رسائی ہرشہری کا حق ہے، وزیراعظم
January 08, 2021

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیاری طبی سہولتوں تک رسائی ہرشہری کا حق ہے اور حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں جس کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پنجاب میں صحت کی یکساں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دور دراز علاقوں میں ہسپتالوں کے قیام کیلئے نجی شعبے سے ہر ممکن تعاون کریگی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو اس سال کے آخر تک انصاف ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کردی جائیگی جس سے انہیں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج معالج کی سہولت حاصل ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.