Monday, 21 January 2019, 06:30:07 am
حکومت کاملک بھرمیں ثقافتی مقامات کےتحفظ کےلئےورثہ فنڈ قائم کرنےکامنصوبہ
January 08, 2019

حکومت نے ملک بھر میں ثقافتی مقامات کے تحفظ کے لئے ورثہ فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 یہ بات قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے وزیر شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے ورثہ مقامات کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بھرپوراور متنوع ثقافتی ورثے ہیں جسے فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اور ثقافتی مقامات کے مکمل نقشے اور درجہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ ان مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر صوبوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

 رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب میں دس مذہبی مقامات کو ترقی دی جارہی ہے۔

 اس طرح لنڈی کوتل سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کے ساتھ واقع ثقافتی مقامات کے نقشے بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔