Tuesday, 26 March 2019, 05:04:04 am

مزید خبریں

 
افغانستان میں امن تمام علاقائی فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تجزیہ کار
January 08, 2019

معروف تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن تمام علاقائی فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

منگل کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ کی ناتجریہ کار پالیسیوں نے افغان امن عمل کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن واستحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں منفی مداخلت سے جنگ سے تباہ حال ملک کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

تجزیہ نگاروں میں ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپو سلطان، ریٹائرڈ بریگیڈئر آفتاب افضل پروفیسر ظفر نواز جسپال، ریٹائرڈ لیفیٹننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، ڈاکٹر حیدر مہدی اور ڈاکٹر اے زیڈ حلالی شامل تھے۔