Tuesday, 16 January 2018, 07:59:40 pm
پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش جمعہ سے کولمبو میں شروع ہوگی
January 08, 2018

پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش اگلے جمعہ سے کولمبو میں شروع ہوگی۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا  تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔نمائش میں پاکستان کی تیار کردہ انجینئرنگ کی مصنوعات، گاڑیوں کے پرزہ جات، زرعی مصنوعات ، ٹیکسٹائل اور تیار ملبوسات ڈیزائنر ملبوسات ، ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء ، روایتی ٹیکسٹائل کی ملبوسات، کاسمیٹکس اور جڑی بوٹیوں کی مصنوعات ، ادویات، برتن، قیمتی پتھر کی بنی ہوئی نوادرات اور جیولری ، فرنیچر، قالین، سنگ مرمر اور دیگر خدمات کی صف اول کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان کا ہائی کمیشن نمائش کے دوران پہلی بار پاکستان میں شاندار گندھارا اور بدھ مت کے ورثہ کا ایک خصوصی سٹال لگا رہا ہے۔پاکستان کا تجارت کا ترقیاتی ادارہ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اشتراک کے ساتھ اس نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔