Thursday, 25 April 2024, 05:02:48 am
امریکہ افغانستان میں پاکستان کےتعاون کےبغیرنہیں رہ سکتا:تجزیہ کار
January 08, 2018

نامور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں پاکستان کے تعاون کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر آمنہ مسعود نے کہاکہ امریکی وزیر دفاع کے حالیہ بیا ن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے عہدیدار اب بھی پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون کے خواہاں ہیں۔

امریکی فیصلے پرتنقید سے متعلق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونےوالے آرٹیکل کے بارے میں ایک سوال پر ڈاکٹر آمنہ نے کہاکہ اخبار نے حقیقت پر مبنی تجزیہ کیا ہے کیونکہ ا س بارے میں کوئی شک نہیں کہ اگر پاکستان رسد بند کردے تو امریکہ افغانستان میں کارروائی کے قابل نہیں رہے گا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر سید نذیر نے کہاکہ یہ پاکستان ہی ہے جو نہ صرف دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا ہے بلکہ اپنی سرزمین سے اس عفریت کوختم کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.