حکومت کے برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے مربوط اقدامات
07 ستمبر 2017 (17:55)
0

حکومت نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے لئے 180 ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال تیس جون تک قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت ان برآمد کنندگان کے لئے رواں مالی سال کی مراعات دستیاب ہوں گی جو سالانہ برآمدات میں دس فیصد اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ مختص کی گئی رقم میں سے ایک سو سات ارب پچاس کرور روپے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے رکھی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے بارہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔