انور محسود نے کہا کہ522 خاندانوں کو کھانے پینے کی مختلف اشیاء بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ہلال احمر کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
07 نومبر 2015 (17:47)
0

پاکستان ہلال احمر سوسائٹی فاٹا شاخ نے باجوڑ ایجنسی میں متاثرین ززلہ میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

پاکستان ہلال احمر فاٹا شاخ کے میڈیا کوآرڈینیٹر انورمحسود نے کہا کہ امدادی سامان میں تین ہزار ایک سو آٹھ لوہے کی چادریں ' ایک ہزار پانچ سو چون کمبل ' دوسو شیلٹر کٹس' دوسو بائیس کچنSets ' چارسو چوالیس جیری کین ' دوسو بائیس ترپالیں اور دوسو بائیس مٹی کے تیل کے چولہے شامل ہیں اور یہ سامان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں522 خاندانوں کو کھانے پینے کی مختلف اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔