کاغذات نامزدگی کل دوپہر بارہ بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب پیر کو ہوگا
07 نومبر 2015 (20:27)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب پیر کوہوگا۔
کاغذات نامزدگی کل دوپہر بارہ بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
کوئی بھی امیدوار سپیکر کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتاہے۔
یاد رہے کہ یہ عہدہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سردار ایاز صادق کی رکنیت منسوخ قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔
سردار ایاز صادق حالیہ ضمنی انتخابات میں اسی حلقے سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اب وہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار ہیں۔
تحریک انصاف نے بھی شفقت محمود کواپناامیدوار مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔