ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کشمیر کے بارے میں پاکستان کے روائیتی موقف کا اعادہ جاری رکھے گا۔

 مسئلہ کشمیر بارے بھارت پر سفارتی دبائو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں:ملیحہ
07 نومبر 2015 (14:30)
0

پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر سفارتی دبائو بڑھانے کیلئے سخت کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس میں امن کیلئے چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کشمیر کے بارے میں پاکستان کے روائیتی موقف کا اعادہ جاری رکھے گا۔

دریں اثناء اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن کے فروغ کیلئے دنیا کے متنازعہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے اشتراک سے سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی سپیشل پولیٹیکل اینڈ Decolonization کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد امن کارکنوں نے انیس سو پچاس سے تئیس ملکوں کے اکتالیس مشنوں میں خدمات انجام دی ہیں۔