وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2050ء تک کریڈٹ کی درجہ بندی میں18ویں نمبر پر آجائے گا۔

07 نومبر 2015 (19:12)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالرز سے تجاوزکرگئے ہیں۔
ہفتہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی اداروں کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کریڈٹ کی درجہ بندی میں اس وقت چوالیسویں نمبر پرہے اور دو ہزار پچاس تک وہ اٹھارہویں نمبر پر آجائے گا۔
انہوں نے سیاست کو اقتصادی معاملات سے الگ رکھنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ سب کواقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔