ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے سیکرٹری عار ف احمد خان نے ماحول سے متعلق مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران40 کروڑ پچاسی لاکھ پودے لگائے گئے
07 نومبر 2015 (12:44)
0

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبتایا گیا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چالیس کروڑ پچاسی لاکھ پودے لگائے گئے جن میں سے آدھے زندہ موجود ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے سیکرٹری عار ف احمد خان نے ماحول سے متعلق مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات زراعت اور دیگر زمینی مقاصد کیلئے جنگلات کی صفائی،ٹمبر مافیا کی جانب سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی متبادل ایندھن کی کمی، زمین کے کٹائو اورجنگلات کے تحفظ کے قوانین پر ناقص عملداری کو جنگلات میں کمی کی بنیادی وجوہات قرار دیا۔اجلاس کو بتایاگیا کہ قومی خارجہ پالیسی کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔