نجکاری کے وزیرمملکت نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام کے مسائل پر غورو خوض کیلئے پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔

قومی اہمیت کے تمام معاملات پارلیمنٹ کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں:محمد زبیر
07 نومبر 2015 (12:30)
0

نجکاری کے وزیرمملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے اور قومی اہمیت کے تمام معاملات اس کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام کے مسائل پر غورو خوض کیلئے پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔


انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کو کسی ثبوت کے بغیر دوسروں پر الزام لگانے کی عادت ہے جو سیاست کا مثبت انداز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو خیبرپختونخوا پر توجہ دینی چاہیے اوروہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔


محمد زبیر نے کہا کہ جاری آپریشن ضرب عضب اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔