جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد میں وز یر داخلہ کے حوالے کیں۔

جاپان کی پاکستان کوپولیس کیلئے 43 کروڑپچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑیوں کی فراہمی
07 نومبر 2015 (11:33)
0

جاپان نے وزارت داخلہ کو نیشنل ہائی ویز موٹرویز پولیس کیلئے 43 کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کی 123 گاڑیاں فراہم کی ہیں۔جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے حوالے کیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں ۔ جاپان نے پاکستان میں تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کے مقصد کیلئے تین سکینر نصب کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔