کانگریس کے نائب صدر نے انتہا پسندی کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔

راہول گاندھی کی شہریوں کے حقوق پامال کرنے پر بی جے پی پر تنقید
07 نومبر 2015 (20:20)
0

بھارت میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھارتی شہریوں کے حقوق کو پامال کرنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وہ سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کے125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نئی دلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوںنے کہا کہ بھارت میں فسطائی تنظیموں سے جمہوریت اور آزادی کو خطرہ ہے انہوں نے انتہا پسندی کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔