ملاقات چین کے صدر شی چن پنگ کے سنگاپور کے سرکاری دورے کے موقع پرہوئی۔

چین،تائیوان کے رہنمائوں کے درمیان تاریخی ملاقات
07 نومبر 2015 (19:35)
0

چین اور تائیوان کے رہنمائوں نے چین میں 1949 کی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے' یہ تاریخی ملاقات60 سال سے زائد عرصے بعد ہوئی ہے۔

ملاقات چین کے صدر شی چن پنگ کے سنگاپور کے سرکاری دورے کے موقع پرہوئی۔  انہوں نے دونوں ممالک کے کابینہ سطح کے اداروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک میں نمائندہ دفاترقائم کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر چین کے صدر نے امید ظاہر کی کہ فریقین انیس سو بانوے کے معاہدے کی پاسداری کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔