سرکاری ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن نے وفاقی سکیورٹی سروس کی ان سفارشات سے اتفاق کیا ہے کہ فضائی مواصلاتی سکیورٹی کا مناسب انتظام ہونے تک پروازیں معطل رہیں گی۔

پیوٹن نے مصر کیلئےتمام روسی مسافرپروازیں معطل کرنےکاحکم دیدیا
07 نومبر 2015 (12:59)
0

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مصر کیلئے تمام روسی مسافر پروازیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔سرکاری ترجمان دیمنری پسکووف نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے وفاقی سکیورٹی سروس کی ان سفارشات سے اتفاق کیا ہے کہ فضائی مواصلاتی سکیورٹی کا مناسب انتظام ہونے تک پروازیں معطل رہیں گی۔


ادھر امریکہ نے مصر میں ایک روسی طیارے کے حادثے کے تناظر میں فضائی سفر کے حوالے سے نئے سکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔