اہلکاروں نےبتایا کہ پرواز کے ڈیٹا ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرواز کے پہلے 25 منٹ کے دوران سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور پھر اچانک ایک زور دار دھماکے سے طیارہ تباہ ہوگیا ۔

فرانسیسی تحقیق کاروں نےروسی طیارے میں تکنیکی خرابی کو خارج ازامکان قرار دیدیا
07 نومبر 2015 (12:28)
0

فرانسیسی تحقیقات کاروں نے مصر میں تباہ ہونے والے روسی طیارے میں کسی تکنیکی خرابی کو خارج ازامکان قرار دیا ہے۔فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی اہلکاروں نے بتایا کہ پرواز کے ڈیٹا ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرواز کے پہلے 25 منٹ کے دوران سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور پھر اچانک ایک زور دار دھماکے سے طیارہ تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہوگئے۔