مقررین کی بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اور نظربندی کی شدید مذمت۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف احتجاجی ریلیاں،مظاہرے
07 نومبر 2015 (20:57)
0

آزاد جموں و کشمیر میں بھی بھارتی وزیراعظم کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کیے گئے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے پریس کلب میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اور نظربندی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
مقررین نے دنیا کے امن پسند ممالک پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔