سراج الحق نے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جماعت اسلامی کا زلزلہ متاثرین کو معاوضوں کی مکمل ادائیگی کامطالبہ
07 نومبر 2015 (17:39)
0

جماعت اسلامی نے موسم سرما کی شدت مزید بڑھنے سے پہلے زلزلہ متاثرین کو معاوضوں کی مکمل ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ کو پشاور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ زلزلے سے ان کے گھروں کو نقصان پہنچاہے۔

سراج الحق نے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے پاک فوج خصوصاً آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے امداد اور بحالی کی سرگرمیوں میں کردار کو سراہا۔  سراج الحق نے زلزلہ متاثرین کے لئے بیس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔