سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں امن کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہیں تاکہ بلوچستان کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کیا جاسکے۔

ناراض بلوچ رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد شروع کیاجائیگا:زہری
07 نومبر 2015 (17:35)
0

 بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد شروع کیاجائے گا۔

ایک وفد سے جس نے ہفتہ کو کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی ' گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا مگر موجودہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی دورکرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں امن کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہیں تاکہ بلوچستان کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کیا جاسکے۔