ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ امن و امان یقینی بنانے، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

لوگوں کوتعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
07 نومبر 2015 (12:40)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ لوگوں کو تعلیم اورصحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔وہ کوئٹہ میں 17 ویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے معاشرے کے تمام حلقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔