5181نشستوں پر15ہزار208امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

بلدیاتی انتخابات ،15اضلاع میں سرکاری تعطیل کا اعلان
07 نومبر 2015 (20:23)
0

سندھ حکومت نے اس مہینے کی انیس تاریخ کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے پندرہ اضلاع میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے حیدر آباد کے نمائندے نور حسین چنڈ نے بتایا ہے کہ پانچ ہزار ایک سو اکاسی نشستوں پر پندرہ ہزار دوسو آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ادھر گیارہ سو چونتیس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔