وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 'چین اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدوں سے باہمی اقتصادی تعلقات بہتر ہوں گے۔

لاہور:غیر ملکی کمپنیوں کے سربراہان کے 158مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
07 نومبر 2015 (20:16)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 'چین اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدوں سے باہمی اقتصادی تعلقات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں پنجاب کے کاروباری مواقع کے بارے میں عالمی سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران مفاہمت کی 158 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چینی شرکاء کی بڑی تعداد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں د لچسپی ظاہر کی ہے۔