ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ک پاک افغان سرحد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اس کی نگرانی لازمی ہے۔

file photo

 خطے میں امن بحالی کیلئے پاک ،افغان موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے،زکریا
07 مئی 2017 (21:58)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اس کی نگرانی لازمی ہے۔ امن دشمن قوتیں پاک افغان سرحدی انتظام سے خوش نہیں اور انتہا پسند عناصر سرحد پر بہتر نگرانی اور سکیورٹی انتظام نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے اور وہ چار فریقی رابطہ گروپ کے پلیٹ فارم سے امن کی کوشش جاری رکھے گا۔