ہٹیاں بالا میں رابطہ سڑکوں کو پختہ،پلوں کی تعمیر کی علاوہ 2پرائمری سکولوں اور ڈسپنسری کے قیام کا اعلان۔

کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں،راجہ فاروق
07 مئی 2017 (21:33)
0

آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں اور لوگوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔
انہوں نے اتوار کے روز ہٹیاں بالا میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مقامی حکومت کے اداروں کو خطیر فنڈز دئیے جائیں گے جو مقامی لوگوں کی مشاورت سے خرچ کیے جائیں گے۔
راجہ فاروق حیدر نے علاقے کیلئے رابطہ سڑکوں کو پختہ کرنے اور پلوں کی تعمیر کے علاوہ دو پرائمری سکولوں اور ایک ڈسپنسری کے قیام کا بھی اعلان کیا۔