وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

file photo

جہیز پر پابندی کا بل آئندہ ماہ اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا،پرویز خٹک
07 مئی 2017 (20:30)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہیز پر پابندی کے حوالے سے بل اگلے مہینے صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔

اتوار کے روز نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پرکشش مراعات اور تجارت دوست پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار اب خیبرپختونخوا میں آرہے ہیں۔