انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب کے 36اضلاع میں712تھانوں کو ڈیجیٹائز کیا ہے،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سیف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ دبئی پولیس اور تھانوں کا نظام ڈیجیٹائز کرے گا
07 مئی 2017 (20:22)
0

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ دبئی پولیس کے نظام اور تھانوں کو ڈیجٹیلائز کرنے میں تعاون کرے گا ۔

یہ درخواست اتوار کے روز دبئی میں دبئی پولیس کے سربراہ عبداللہ خلیفہ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ چیئرمین ڈاکٹر سیف سے ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب کے 36اضلاع میں712تھانوں کو ڈیجیٹائز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ نائیجیریا کی وزارت حج کے حکام کو ان کا حج آپریشن کمپیوٹرائزڈکرنے میں بھی مدد کررہا ہے۔