وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے برآمد کنندگان کی سہولت اور اس شعبے کو فروغ دینے کیلئے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

file photo

برآمدات میں اضافے کیلئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہیں،خرم دستگیر
07 مئی 2017 (20:17)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے ایک جامع منصوبے پر عمل کررہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے برآمد کنندگان کی سہولت اور اس شعبے کو فروغ دینے کیلئے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور توانائی کی قلت پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔