وفاقی وزیر نے کہا کہ مغربی سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات بھارت افغان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔

file photo

بھارتی فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے،برجیس
07 مئی 2017 (20:05)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات بھارت افغان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں پوری قوم متحد ہے اور حکومت کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھرا ہے۔
چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں کیونکہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔