صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے،سردار مسعود
07 مئی 2017 (19:58)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اتوار کے روز راولاکوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔