وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان احتساب کا سامنا کریں۔

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،رانا تنویر
07 مئی 2017 (19:40)
0

دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان احتساب کا سامنا کریں۔

انہوں نے اتوار کے روز شرقپور میں رابطہ نہر کی تعمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور عام انتخابات آئندہ سال ہونگے۔
وفاقی وزیر نے لاہور کراچی موٹروے پر شرقپور میں ایک انٹرچینج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔