file photo

جنوبی وزیرستان ایجنسی تباہ شدہ گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع
07 مئی 2017 (15:30)
0

جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں تبا ہ شدہ گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔
جنوبی وزیر ستان کی سیاسی انتظامیہ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ سروے ایجنسی کی تحصیلوںلدھا، مکین، سروکئی اور سراروغا کے پینسٹھ دیہات میں کیا جائے گا۔
سروے مکمل ہونے کے بعد مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے اور جن گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے ان کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے زر تلافی دی جائے گی۔
ان گھروں کو علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے باعث نقصان پہنچا تھا۔