file photo

سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا دورہ چمن،صورتحال کا جائزہ
07 مئی 2017 (15:27)
0

سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نےاتوارکو چمن کا دورہ کیاجہاں انہوں نے علاقے میں حملے کی بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے مارٹر گولوں کے حملے میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھنائونی کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔
اس سے پہلے جنرل عامر نے سول ہسپتال چمن کا دورہ کیا اورجمعہ کو پیش آنے والے المناک واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔