فرنٹیر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد نے کہا افغان فورسز نے پاکستان کی شہری آباد ی کو نشانہ بنایا

سرحد پار سے کسی کو پاکستانی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی: میجر جنرل ندیم احمد
07 مئی 2017 (15:23)
0

فرنٹیر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد نے کہا ہے کہ سرحد پار سے کسی کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اتوار کے روز چمن میں مردم شماری کے عملے پر افغان فورسز کے حملے سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ افغان فورسز نہ صرف پاکستانی علاقوں میں بلکہ گھروں میں داخل ہوئیں اور پوزیشن سنبھالی۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے پاکستان کی شہری آباد ی کو نشانہ بنایا ۔
میجر جنرل ندیم احمد نے کہا کہ پاکستان فورسز کی جوابی فائرنگ میں افغان سرحدی فورسز کی پانچ چوکیاں تباہ ہوئیں اور 50سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے۔