سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خطے میں امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے:ایاز
07 مئی 2017 (15:13)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
اتوار کو لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی مدت اگلے سال یکم جون کو مکمل ہوگی اور نگران حکومت کے نوے دن بعد انتخابات ہوںگے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خطے میں امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے۔
سپیکر نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ افغان قیادت کے ساتھ اٹھایا ہے تاہم دوسری جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے باڑ لگانا دونوں ملکو ں کے مفاد میں ہے۔