اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بندرگاہوں اور جہازرانی کے وزیر سے ملاقاتیں کریں گے

file photo

اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں
07 مئی 2017 (14:57)
0

اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بندرگاہوں اور جہازرانی کے وزیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان روایتی طور پر قریبی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں دونوں ملک سمندری حوالے سے سب سے قریب تر ہمسائے ہیں اوران کے درمیان علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں.