وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیزی سے مکمل کیاجانے والا پہلا منصوبہ ہوگا

file photo

ساہیوال بجلی گھر سے1320میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی:شہباز شریف
07 مئی 2017 (14:52)
0

کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر سے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی یہ منصوبہ ایک سو بانوے ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجارہاہے۔
یہ بات پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیزی سے مکمل کیاجانے والا پہلا منصوبہ ہوگا جس سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بجلی گھر میں عالمی معیار کی مکمل پاسداری کی گئی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں چین کے انجینئروں اور کارکنوں کے کام کوسراہا۔