یہ بات ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پاکستان ریلوے کے حکام سے ملاقات کے دوران کہی

file photo

 پاکستان ریلوے اس سال ستمبر میں مال برداری شعبے کیلئے 55 نئے انجن شامل کرے گا
07 مئی 2017 (14:44)
0

پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے اس سال ستمبر میں 55 نئے انجن شامل کئے جائیں گے۔یہ بات ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے اتوار کولاہور میں پاکستان ریلوے کے حکام سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ سے حاصل کئے گئے نئے انجن تیل اورکوئلے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔سعد رفیق نے کہاکہ اس وقت مال برداری کے اپنے95 انجن استعمال کئے جارہے ہیں اور اس سال ان کی تعداد بڑھ کر ایک سو 35 ہوجائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے کی آمدن میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیصل آباد اور ملتان کے درمیان مال برادر گاڑیاں چلا کر دونوں شہروں کے چھوٹے تاجروں کو سہولت فراہم کریں۔