قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر نےریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ علاقے میں مردم شماری کا عمل معطل کردیاگیا ہے

file photo

چمن ، مردم شماری کے عملے پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد معمول کی زندگی بحال
07 مئی 2017 (14:34)
0

پاک افغان سرحد پر چمن میں سرحد پار سے مردم شماری کے عملے پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد معمول کی زندگی بحا ل ہوگئی ہے۔
قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر نےاتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ علاقے میں مردم شماری کا عمل معطل کردیاگیا ہے۔
پاک افغان سرحد پر بابِ دوستی جمعے کے روز سے بند ہے اور اس سلسلے میں افغان حکام کے ساتھ مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں ، ایک سوال پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ لیویز، ایف سی اور پولیس کے اہلکار علاقے میں مسلسل گشت کررہے ہیں۔