پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام 422 سکولوں کی تزئین و آرائش کا ہدف اس سال کے آخر تک پورا کیا جائے گاؒ

file photo

وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت جلد3ارب روپے جاری کئے جائیں گے:مائزہ حمید
07 مئی 2017 (14:26)
0

وفاقی انتظام و ترقیاتی ڈویژن کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت سکولوں کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے جلد3ارب روپے جاری کئے جائیں گے ۔
ایک انٹرویو میں مائزہ حمید نے کہا کہ 2012 سے 2016 کے دوران سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے کم ہوکر 2 کروڑ 20 لاکھ ساٹھ ہزار رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام 422 سکولوں کی تزئین و آرائش کا ہدف اس سال کے آخر تک پورا کیا جائے گا۔