کراچی کو ر ہیڈ کوارٹرز میں اظہار خیال کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں استحکام کیلئے کراچی میں امن ناگزیر ہے

file photo

کراچی آپریشن ، امن و استحکام کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا:آرمی چیف
07 مئی 2017 (14:08)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ کراچی اورصوبے میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رہے گی۔
اتوار کو کراچی کو ر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں استحکام کیلئے کراچی میں امن ناگزیر ہے۔
انہوں نے مثبت رابطوں کے ذریعے باغیوں اور ذیلی قوم پرست عناصر کو دوبارہ قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے خفیہ اداروں اورسکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
بری فوج کے سربراہ کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال ، آپریشن ردالفساد میں پیشرفت اور صوبہ سندھ میںمردم شماری کیلئے تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے ان ذمہ داریوں کی کامیابی سے انجام دہی میں پاک فوج اور سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔