پاکستان ناظم الامور شہباز حسین نے کہاکہ افغانستان نے تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کی تجاویز کا مثبت جواب نہیں دیا

file photo

پاکستان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ علاقائی روابط کے ہدف کے حصول کیلئے ایک مستحکم افغانستان ناگزیر ہے
07 مئی 2017 (12:33)
0

پاکستان نے اپنے اس موقف کااعادہ کیاہے کہ علاقائی روابط کے ہدف کے حصول کیلئے ایک مستحکم افغانستان ناگزیر ہے ۔ اس موقف کا اعادہ افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور شہباز حسین نے کابل میں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔
شہباز حسین نے کہاکہ افغانستان نے تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کی تجاویز کا مثبت جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ، پاکستان راہداری تجارت رابطہ اتھارٹی کا ساتواں اجلاس افغانستان کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
پاکستانی ناظم الامور نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف سوچ خارجی عوامل کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کے پاکستان مخالف بیانات کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ شہباز حسین نے کہاکہ پاکستانی قونصل خانہ روزانہ 3ہزار افغان باشندوں کو ویزے جاری کررہاہے۔