file photo

ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیا ، بحر الکاہل میں اپنے منصوبوں میں اعلیٰ معیارکیلئے امدادی فنڈ قائم کریگا
07 مئی 2017 (12:22)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک ایشیا اور بحرالکاہل میں اپنے منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی اور جدید آلات شامل کرنے کے عمل کوفروغ دینے کے لئے ایک امدادی فنڈ قائم کرے گا۔
یہ بات جاپان کے نائب وزیراعظم Taro Aso نے آج Yokoham میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ جاپان ایشیائی ترقیاتی بنک کو مالی تعاون اور انتظامی محاظ سے خود مختار اور غیر مختار منصوبوں کیلئے چار کروڑ ڈالر فراہم کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے بنیادی ڈھانچے کا معیار بہتر بنانا ناگزیر ہے۔