جرمنی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے

جرمنی کے صدر کا دورہ اسرائیل ، اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے
07 مئی 2017 (12:18)
0

جرمنی کے صدر Frank Walter Steinmeier مشرق وسطی کے چار روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
جرمن صدر یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کررہے ہیں جب چند روز پہلے اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu نے دورے پر آئے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ Sigmar Gabriel کے ساتھ ملاقات سے اس لئے انکار کردیا تھا کیونکہ انہوںنے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کرنے والے انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
جرمنی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے۔