file photo

کولمبیا حکومت ، فعال باغی گروپ ای ایل این, 16 تاریخ کو امن بات چیت کا آغاز کرینگے
07 مئی 2017 (11:36)
0

کولمبیا میں حکومت اور ملک کا آخری فعال باغی گروپ ELN اس ماہ کی سولہ تاریخ سے ایکواڈور میں امن بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا ہے کہ مذاکرات کا انعقاد گزشتہ بدھ کو طے تھا تاہم بات چیت کا یہ دور کیوبا میں ELN اور بائیں بازو کے بڑے باغی گروپ FARC کے درمیان معلومات کے تبادلے سے متعلق ہونے والے اجلاس کے باعث ملتوی کردیاگیا۔
FARC اور حکومت کے درمیان پہلے ہی ایک معاہدہ طے پاچکا ہے۔