file photo

حکومت کے علاج معالجے کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے کیلئے متعدد اقدامات
07 مئی 2017 (11:24)
0

حکومت نے ملک بھر میں علاج معالجے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت صحت کے مختلف اداروں کے ذریعے وسائل پیدا کرنے اور تکنیکی امور میں صوبوں سے تعاون کررہی ہے۔
اس حوالے سے نیشنل Immunization سپورٹ پروگرام صوبوں کو وئیر ہائوسزاور سرد خانوں کو جدید بنانے کے لئے تکنیکی اور مادی تعاون فراہم کرتے ہوئے  ویکسین پلانے کی مہم کو مزید بہتربنائے گا۔
ادھر وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے اور اس پروگرام سے مجموعی طورپر 10 کروڑ آبادی مستفید ہورہی ہے۔