شہباز شریف کی گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
07 مئی 2017 (11:15)
0

پنجاب میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کار ی روکنے کے لئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ بات اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرے گی۔
اجلاس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔