بحری جہاز پانچ روزہ خیرسگالی دورہ پر سری لنکا میں ہے جو دونوں دوست ملکوں کے درمیان مضبوط ہمہ جہتی تعلقات اور روابط کامظہرہے۔

file photo

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار کی سری لنکا آمد پر رنگارنگ استقبالیے کااہتمام
07 مئی 2017 (08:35)
0

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقارکے سری لنکا کے دورے کے موقع پر جہاز پر رنگارنگ استقبالیے کااہتمام کیاگیا۔

ادھر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن فیصل جاوید نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سری لنکا کی بحریہ اور عوام کاپاک بحریہ کے جہاز اور اُس کے عملے کاپرتپاک خیرمقدم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
اسقبالیہ میں سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ ،سفارتکاروں ،مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بحری جہاز پانچ روزہ خیرسگالی دورہ پر سری لنکا میں ہے جو دونوں دوست ملکوں کے درمیان مضبوط ہمہ جہتی تعلقات اور روابط کامظہرہے۔