file photo

اٹلی میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن کو بچالیاگیا
07 مئی 2017 (07:33)
0

اٹلی میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے تقریباً تین ہزارتارکین وطن کو بحیرہ روم میں بچالیاگیاہے۔

ایک بیان میں اٹلی کے سرحدی محافظوں نے بتایا کہ ان افراد کو بچائو کی بیس سے زیادہ الگ الگ کارروائیوں میں سمندر سے نکالاگیاہے۔
تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اس سال اب تک پینتالیس ہزارچارسونوے تارکین سمندر کے راستے یورپ پہنچے جبکہ ایک ہزار سے زائدہلاک یا لاپتہ ہوگئے۔