وزیر خزانہ کہاکہ اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔

پاکستان چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے:ڈار
07 مئی 2017 (07:23)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان بین العلاقائی تجارت اور رابطوں کے فروغ کیلئے چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار جاپان کے شہریوکوہاما میں بین العلاقائی تجارت کے فروغ سے متعلق ایک مباحثے کے دوران رابطوں کے فروغ کی حکمت عملی سے متعلق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے تحفظات کے جواب میں کیا جس کااہتمام CNBC نے کیاتھا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور روابط کے فروغ سے اقتصادی اہداف کے حصول اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے اور غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ بین العلاقائی روابط کی اقتصادی حکمت عملی کامقصد مقامی صنعت کے تحفظ اور تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف چین ،پاکستان، افغانستان ،بھارت اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کو یقینی بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے خطے کے ان ملکوں کیلئے یکساں معاشی فوائد کے حصول کی راہ بھی ہموار ہوگی۔